جیوز گوادر کے زیر اہتمام حسب روایت اس مہینے کی پہلی تاریخ کو ادبی تقریب منعقد کی گئی
گوادر (اسٹاف رپورٹر)جیوز گوادر کے زیر اہتمام حسب روایت اس مہینے کی پہلی تاریخ کو ادبی تقریب منعقد کی گئی۔
جیوز گوادر کے دفتر میں منقعدہ تقریب کے مہمان خاص ڈاکٹر انور جمال اور صدارت جیوز کے آرگنائزر کے بی فراق نے کی۔نظامت کے فرائض نوجوان شاعر شاہ میر دیدگ نے انجام دئیے۔
تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی، نثر کے حصے میں طاہر تاج نے مضمون،رفیق زاہد نے افسانہ جبکہ نور محسن نے بھی اپنا مضمون پڑھ کر سنایا۔
حصہ مشاعرہ میں احمد رستم،شلی بلوچ،مراد بخش مہر،حنیف گلزار،زبیر قمبر،سمین زیب،وسیم وارث،جاوید حیات،صدام الطاف رزاق تحسین،شاہ میر دیدگ،زائر زانت اور طاہر نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔