مند، نامعلوم سمت سے دغا گیا راکٹ گھر پر گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
تربت (انتخاب نیوز) کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم سمت سے داغا گیا راکٹ ایک گھر پر گر گیا، راکٹ گھر پر گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم سمت سے داغا گیا راکٹ 1 گھر پر گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مند میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ میں طبی امداد دی گئی۔