بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔
انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔
شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں رہائش رکھوں گی۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔
اس حوالے سے عادل یا راکھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن عادل درانی کے قریبی ذرائع نے ان کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔