اتوار, فروری 16, 2025

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روز 2026 تک امارات میں ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

گلف نیوز کے مطابق اس معاہدے کے تحت دبئی دنیا کا پہلا شہر ہوگا جس میں 2026 تک الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ طیاروں کے ذریعے مستقل فضائی ٹیکسی خدمات کے لیے ‘ورٹی پورٹس’ کا مکمل طور پر تیار کردہ نیٹ ورک ہوگا۔

معاہدے پر دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برٹش اسکائی پورٹس انفراسٹرکچر اور یو ایس جوبی ایوی ایشن نے دستخط کیے۔

جوبی فضائی ٹیکسی سروس کے ابتدائی مرحلے پر چا ر مقامات سے آغازکیا جائے گا، دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب، ڈاؤن ٹاؤن ایریا، دبئی مرینا اور پام جمیرہ۔ نئی سروس ڈی ایکس بی سے پام جمیرہ تک کا سفر 45 منٹ سے کم ہو کر صرف 10 منٹ رہ جائے گا۔

ایئر ٹیکسی سروس کے افتتاحی مرحلے میں دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے، دبئی ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرہ جیسے اہم مقامات کے قریب واقع چار ورٹی پورٹ اسٹیشن شامل ہیں۔

میوزیم آف دی فیوچر نے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے جوبی ایوی ایشن کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی کا پروٹو ٹائپ جاری کر دیا۔ فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہو جائے گا۔

فضائی ٹیکسی کا مقصد 2030 تک سفر کو 25 فیصد سیلف ڈرائیونگ بنانا ہے، جدید برقی ٹیکنالوجی پر مشتمل اس منصوبے کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور عالمی استحکام کے مقاصد کی حمایت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جوبی ایس 4 فضائی ٹیکسی جدید برقی ہوا بازی کی ٹیکنالوجی کی مثال ہے،اس میں 4 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور ایک پائلٹ ہو گا۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
پنجگور بونستان ایریا میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق.تفصیلات کے لیئے لنک پر کلک کریں سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز سیف اللہ کھیتران ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل کا اجلاس.مزید جانئیے جامعہ تربت کے لئے بڑادن،دو خواتین فیکلٹی ممبران نےاٹیلم یونیورسٹی ترکی اور جناح ویمن یونیورسٹی کرا... بلوچستان؛ ہرنائی دھماکے میں مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 11 ہو گئی، کئی زخمی بلیدہ میں فائرنگ سے ایک افراد جاں بحق۔ تفصیلات اس لنک پر اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح مکہ مکرمہ میں کرینگے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان سہ ملکی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کراچی میں مدمقابل پاکستان کمیشن برائے انسانی ٹاسک فورس مکران کی جانب سے عورتوں کے قومی دن۔ سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ، تربت سول سوسائٹی کی کال پر تربت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بن... پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی مچل اسٹارک سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ٹکرائیں گے