پیر, فروری 10, 2025

نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی قیادت میں وفد کی جامعہ بلوچستان و بیوٹمز اساتذہ کی احتجاجی کیمپ آمد اور اظہار یکجہتی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی قیادت میں وفد کی جامعہ بلوچستان و بیوٹمز اساتذہ کی احتجاجی کیمپ آمد اور اظہار یکجہتی ۔

وفد میں نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی میران بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبران ورکنگ کمیٹی ملک فاروق شاہوانی محمد خان سیلاچی سابق ممبران مرکزی کمیٹی چیرمین اسلم بلوچ گہرام مگسی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی تحصیل نائب صدر عثمان بلوچ تحصیل جنرل سیکرٹری رحمت اللہ محمد حسنی ہدایت جتک لعل جان محمد حسنی سمیت دیگر شامل تھے۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی اساتذہ کرام اپنی تنخواہوں کے لیے ہر تیسرے ماہ بعد احتجاج میں ہوتے ہیں۔ دنیا جہاں میں اساتذہ کو بلند مقام اور مرتبہ حاصل ہے لیکن ہمارے یہاں روشن مستقبل کے ضامن اپنی بچوں کی روزی روٹی کےلیے سڑکوں پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی ٹیچر ڈے ہیں اور سرکار کو احساس ہی نہیں کہ جامعہ بلوچستان و بیوٹمز اساتذہ احتجاج میں بیٹھے ہیں کس قدر معزز شعبے کی بے توقیری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ترجیحات عوام ہے اور عوام کی تمام بنیادی ضروریات و سہولیات کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہے۔نیشنل پارٹی کے سیاسی فلسفے میں تعلیم کو فوقیت حاصل ہے ہم اسمبلی فلور پر مطالبات کے حق اور جامعات کی پہلے والے اسٹرکچر کی بحالی کے آواز اٹھائیں گے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ فارم 47 کے پیدوار نمائندوں کی ترجیحات میں نہ تعلیم ہے اور نہ عوام اگر ان کو کوئی فکر ہے تو عوام کے نمائندگی پر ڈاکہ ڈالنے والے رقم کو کرپشن و کمیشن کے زریعے چار گنا زیادہ حاصل کرنا۔رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی جامعہ بلوچستان و بیوٹمز اساتذہ کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ جدوجہد میں شامل ہے۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا