اتوار, فروری 16, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ بلوچستان کے نائب صدر اعجاز بلوچ کا ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ سے ملاقات کی.

گوادر( گوادر سٹی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ بلوچستان کے نائب صدر اعجاز بلوچ نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اعجاز بلوچ نے میر ہوتمان بلوچ کو ضلع کونسل کیچ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی اور خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میرہوتمان بلوچ کادفتر ایک مکمل عوامی دفتر بن چکاہے اوران کے دفتر میں پیپلزپارٹی کا پرچم لہرا رہاہے۔

میر ہوتمان بلوچ پیپلزپارٹی کی منشور اورپالیسیوں کے عین مطابق عوامی ایشوز کے حل کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ان کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں اور عوام کے سامنے ظاہر ہے، پی پی پی کامنشور روٹی کپڑا اورمکان ہے عوام کے بنیادی ایشوز پر بھرپور توجہ دیکر میر ہوتمان بلوچ نے کم وقت میں عوام کے دلوں میں جگہ کرلیا ہے

انہوں نے امیدظاہر کی کہ میر صاحب اسی جذبہ کے ساتھ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر اعجاز بلوچ نے ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ سے بارڈرمعاملات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ بارڈر یہاں کے لوگوں کا اہم ترین ذریعہ معاش ہے، بارڈر کو بہتر انداز میں منیج کرکے یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکتاہے

انہوں نے کہاکہ جس ضلع سے بارڈر منسلک ہے اسی ضلع کے گاڑیوں کو بارڈر پر آمدورفت کا موقع ملنا چاہیے تاکہ مقامی لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

اس دوران مہنگائی ودیگر امورپر بھی گفتگوکی گئی، اس دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما احد الہٰی میروزئی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ حافظ ناصر الدین زاعمرانی، درچکو کے چیئرمیں فیض اور لال بخش کھوسہ بھی موجودتھے۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
پنجگور بونستان ایریا میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق.تفصیلات کے لیئے لنک پر کلک کریں سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز سیف اللہ کھیتران ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل کا اجلاس.مزید جانئیے جامعہ تربت کے لئے بڑادن،دو خواتین فیکلٹی ممبران نےاٹیلم یونیورسٹی ترکی اور جناح ویمن یونیورسٹی کرا... بلوچستان؛ ہرنائی دھماکے میں مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 11 ہو گئی، کئی زخمی بلیدہ میں فائرنگ سے ایک افراد جاں بحق۔ تفصیلات اس لنک پر اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح مکہ مکرمہ میں کرینگے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے ایمبیسیڈرز کا اعلان سہ ملکی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کراچی میں مدمقابل پاکستان کمیشن برائے انسانی ٹاسک فورس مکران کی جانب سے عورتوں کے قومی دن۔ سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ، تربت سول سوسائٹی کی کال پر تربت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بن... پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی مچل اسٹارک سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ٹکرائیں گے