اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کا ضلعی ہیڈکوارٹر اہسپتال کا دورہ۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم نے کہا ہے کہ حکومت گوادر میں لوگوں کے صحت عامہ کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ضلعی ہیڈکوارٹر اہسپتال کے نیے زیر تعمیر عمارت کی تکمیل سے لوگوں کو صحت کی بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کی جائے گی جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ہمہ وقت پرعزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر ضلعی ہیڈکوارٹر اہسپتال کے عمارت کے موقع پر بات چیت کرتے ھوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کے شعبے میں اعلی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے گوادر کے عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کے جذبہ کے تحت زیر تعمیر ہسپتال پرکام تیزی سے جارہ ہے جبکہ موقع پر ایکسین تعمیرات نے اسسٹنٹ کمشنر کو زیر تعمیر اہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ زہر تعمیر عمارت پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور رواں ماہ کو زیر تعمیر عمارت میں فوری طور پر او پی ڈی شروع کیاجائے گا جو گوادر میں صحت کے شعبے میں ایک احسن اقدام ہے جو جدید سہولتوں کی طرف ایک اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔اس کا باقاعدہ آغاز چند روز میں کیا جائے گا۔