- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ، مطالبات جائز ہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، متاثرین لاوارث نہیں

136

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر ، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ، مطالبات جائز ہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، متاثرین لاوارث نہیں ، انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے بغیر اطلاع اور پیشگی نوٹس کے تجاویزات ہٹانے کے لیے مہلت کی معیاد ختم ہونے سے قبل متاثرین کو نقصان پہنچانا باعث تشویش اور غیر قانونی عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی دی جائے جو کہ ان کا حق ہے ۔ آئندہ اگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اعتماد اور نوٹس میں لائے بغیر اس طرح کی کاروائی کی گئی تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ متاثرین کے ساتھ معاملہ گفت و شنید سے حل کیا جائے ۔ اجلاس میں فیصلے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین روڈ ، آل پارٹیز، انجمن تاجران، سول سوسائٹی پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پیلا باقاعدہ اجلاس گوادر پریس کلب میں منعقد ہوا، اجلاس میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے مہلت کی معیاد ختم ہونے سے قبل بھاری مشینری کے ذریعے متاثرین کی دکانوں کے شیڈ ، تڑوں اور چھپر وغیرہ کو ہٹانے کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے متاثرین کو اشتعال دلانا اور شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک گوادر کی قدیمی بستی ہے یہاں پر رہائش پذیر لوگ گوادر کے قدیمی باشندے ہیں۔ جو کہ محب وطن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین کسی روڈ یا ترقی کے خلاف نہیں۔ بلکہ روڈ کی تعمیر چاہتے ہیں۔ لیکن روڈ کی تعمیر کی زد میں آنے پر متاثرین اپنے دکانوں اور گھروں کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی چاہتے ہیں جو کہ ان کا جائز حق ہے۔انھوں نے کہا کہ متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اشتہار اور لگائی گئی سیکشن میں اپنے عتراضات بھی جمع کئے لیکن ان کی اعتراضات کا تاحال جواب نہیں دیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے نے مشترکہ طور پر مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے دونوں اطراف واقع دکانوں کے شیڈ ،تڑوں اور چھپر کو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور نوٹس کے بھاری مشینری سے ہٹانا شروع کیا ۔جس پر متاثرین اور چئیر مین میونسپل کمیٹی نے اس پر ردعمل دکھائی پھر اسسٹنٹ کمشنر سے بات چیت کے بعد متاثرین کو اپنے تجاویزات ہٹانے کے لیے دس یوم کی مہلت دی گئی ۔ اس کے بعد متاثرین نے رضاکارانہ طور پر اپنے تجاویزات ہٹانے شروع کئے مگر گزشتہ روز مہلت کے معیاد کی اختتام سے قبل ایک مرتبہ پھر علی الصبح متاثرین کے تجاویزات کا عمل شروع کردیا گیا جس پر متاثرین نے بطور احتجاج اپنی کاروبار بند کر کے احتجاجی ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔انھوں نے کہا کہ متاثرین کسی روڈ یا ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں بلکہ وہ اپنا جائز حق چاہتے ہیں ۔ جس طرح ملا بند وارڈ اور وادی ڈھور کے مکینوں کو کمپنشیشن اور متبادل اراضی دی گئی اسی طرح مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین بھی روڈ کی زد میں آنے پر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن چاہتے ہیں جو کم از کم فی اسکوائر 25000 ہزار روپے یا کمرشل بنیادوں پر متبادل دکانیں بناکر دینے کی صورت میں ہو اسی طرح رہائشی لوگوں کے جو مکانات متاثر ہوں گے انھیں بھی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور گوادر نیو ٹاؤن اسکیم کی رہائشی منصوبے میں متبادل رہائشی مکانات بنا کر دیئے جائیں اور متاثرین کے ملبہ جات کی قیمتیں ادا کی جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور ڈائیلاگ بہترین آپشن ہے ۔جبکہ طاقت کے استعمال سے مسائل اور بھی زیادہ گھمبیر ہوتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اب متاثرین کی آل پارٹیز ،انجمن تاجران ، سول سوسائٹی پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پلیٹ فارم پر اس مسئلے کی حل کے لیے فعل کرئے گی اگر آئندہ تجاویزات کے نام پر انتظامیہ اور جی ڈی اے نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوٹس اور اعتماد میں لائے بغیر اس طرح کی کاروائی کی تو اسے عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انھوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین کی مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ اجلاس میں بی این پی (عوامی) کی جانب سے سعید فیض ایڈوکیٹ ، بی این پی (مینگل) کی جانب سے کہدا علی ،چئیر مین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میانداد، سابق تحصیل ناظم اور نیشنل پارٹی کے راہنما عابد رحیم سہرابی ، جماعت اسلامی کی جانب سے ماسٹر عبدالمجید، انجمن تاجران کی جانب سے غلام حسین دشتی ، سول سوسائٹی کی جانب سے محمد جان بلوچ ، محمد عارف، پریس میڈیا کی جانب سے نورمحسن اور متاثرین روڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر شہر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات کئے ... بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کا ایک روزہ دورہ پسنی،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات،،28 جولا... فارم 47 کے لوگ حکومتی کرسی پر بیٹھ کر بلوچ اور بلوچستان کی استحصالی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔زا... کوئٹہ سریاب روڈ پر بلوچ یکجہتی کے پُرامن احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں... 20 دن کے دورانیہ میں ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 افراد جان بحق اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے زیر صدارت نرخ بندی برائے اشیاء خوردونوش کے بابت اجلاس منعقد کلمت میں نئے کھمبے نصب کرکے بجلی جلد بحال کی جائے گی،ایس ڈی او کیسکو کا وائس چئیرمین کلمت بودل تہمیز... یونیسیف کی تعاون سے محکمہ تعلیم گوادر اور تعلیم سپورٹ پروگرام گوادر کے زیر نگرانی عبدالصمد بازار ن... اگر گوادر میں بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو میں خود گریڈ اسٹیشن میں بیٹھ کر دیکھوں گا۔ ایم پی اے گواد... گوگل رجانک ءُ لہتیں آئی ٹی ءِ گپ .ہیبتان عمر پسنی سے لاپتہ طالب علم بہادر بشیر کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان مزاکرات کا ڈیڈلائن ختم زیرو پوائ... پسنی کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر کے اغوا کے خلاف فیملی نے کل پسنی زیروپوائنٹ کو... تربت میں کلگ کے قریب ایم ایٹ پر گاڑی الٹنے سے دو بچے جاں بحق 6 زخمی گزشتہ سات دنوں سے پسنی کے پرانے واٹر بکس کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسفارمر میں خرابی، پانی کی سپلا... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وزیر خزانہ و سیکریٹری خزانہ سے ملاقات