ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا وی ٹی سی گوادر کا مختصر دورہ
گوادر( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا وی ٹی سی گوادر کا مختصر دورہ، مختلف سیکشن کا وزٹ اور اسٹاف سے ملاقات
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج ووکیشنل ٹریننگ سینٹر گوادر کا مختصر دورہ کیا. پرنسپل کہدہ عبدالصمد شاہی نے ایم پی اے گوادر کو وی ٹی سی کے مختلف سیکشن کا وزٹ کروایا اور جاری ٹریننگ اور سینٹر کے مختلف امور پر بریفنگ بھی دی
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں تکنیکی تربیت کے حوالے سے گوادر کے دیرینہ سینٹر کے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دہائیوں سے وی ٹی سی نے گوادر کے ہزاروں نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کئے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ سینٹر اپنے خدمات سے نوجوانوں کو مستفید کرتا رہے گا. مولانا نے تکنیکی تربیت میں بہتری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
اس موقع پر حق دو تحریک کے ذمہ داران شریف میاہ داد، حفیظ کیازئی، اکرم فدا، حسن مراد سمیت وی ٹی سی کا اسٹاف بھی موجود تھا