عوامی شکایات پر گوادر پولیس ان ایکشن
گوادر (اسٹاف رپورٹر)عوامی شکایات پر گوادر پولیس ان ایکشن، متعدد بھکاری گرفتار ، بھکاریوں کو شہر بدر کیا جائے گا۔ پولیس زرائع کے مطابق گوادر پولیس نے بھکاریوں کے خلاف ایکشن لے کر کئی بھکاری گرفتار کر لئے اور آج شام کو ان بھکاریوں کو شہر بدر کرکے کراچی واپس بھیجا جائے گا۔ گوادر پولیس نے شہر میں موجود بھکاریوں کے اڈے بھی مسمار کردئیے۔
ضلعی پولیس آفیسر گوادر نجیب اللہ پندرانی کی خصوصی ھدایت پر ایس ایچ او گوادر محسن علی اور ایس ایچ او فیمیل فائزہ الٰہی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈھور گھٹی سمیت گوادر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان کے ٹھکانے مسمار کرنے کے ساتھ ان کو گرفتار کرلیا سوشل میڈیا میں بھکارن خواتین اور لڑکیوں کے فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گوادر پولیس نے بروقت کاروائی کا آغاز کرکے شہر سے بھکاریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ انکے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ ماکر ان کو مسمار کردیا اور گرفتار بھکاریوں کو جن کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے ان کو شہر بدر کرکے کراچی بھیجا جائے گا۔