گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک )مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر پر پابندی عائد کردی گئی.ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم اعلامیہ میں شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ کل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کوسٹل ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر تیل بردار گاڑیوں اور ڈیزل کے کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران اپنی آمد و رفت مکمل طور پر معطل رکھیں۔
یہ اعلامیہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے موقع پر جاری کیا گیا ہے، جہاں سیکیورٹی چیکنگ نہایت سخت ہوگی۔ شہریوں کو کسی بھی قسم کی زحمت سے بچانے کے لیے یہ پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے۔ عوام سے بھرپور تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔