- Advertisement -
جامعہ تربت میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام رنگارنگ استقبالیہ تقریب کاانعقاد،علم،فن،طنزومزاح اورروایت کاعظیم امتزاج دیکھنے میں آیا
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز )جامعہ تربت میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام رنگارنگ استقبالیہ تقریب کاانعقاد،علم،فن،طنزومزاح اورروایت کاعظیم امتزاج دیکھنے میں آیا
تربت ،جامعہ تربت میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام نئے داخل ہونے والے طلباء کے لیے ایک شانداراوررنگارنگ استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیاجس میں علم،فن،طنزومزاح،نظم وضبط،روایت اورتحقیق وتخلیق کا عظیم امتزاج دیکھنے میں آیا۔ تقریب میں طلباء نے ٹیبلو، ڈرامہ،بلوچی روایتی دو چاپی اور موسیقی سمیت دیگرتخلیقی پرفارمنس پیش کیے جن کی خوب پذیرائی کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی فیکلٹی آف سوشل سائنسزکے ڈین ڈاکٹر طاہرحکیم نے نئے طلباء کاباضابطہ خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -
اپنے استقبالیہ خطاب میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے جامعہ میں نظم و ضبط کے قیام اورطلباء کی نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں بھرشرکت کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے طلباء کو اپنے تعلیمی سفر میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے سیکھنے اور علم وتحقیق کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹرطاہرحکیم کاکہناتھاکہ نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں جامعہ تربت طلبا ءکوتعلیمی اورغیرنصابی سرگرمیوں کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یاسین نے نئے طلبہ وطالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے علم سماجیات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ شعبہ سماجی ڈھانچے کی تشکیل سمیت سماجی مسائل کوبہترطورپر سمجھنے اور ان کاحل ڈھونڈنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ شعبہ سوشیالوجی کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹرمحمدیاسین نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون اورفیکلٹی ممبران کی لگن اورکوششوں سے شعبہ سوشیالوجی نے قلیل مدت میں علمی و تحقیقی میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اساتذہ کرام اور طلباء کی بھرپور اورپرجوش شرکت اورطلباء کی جانب سے پیش کئے گئے روایتی دو چاپی، ڈراموں ، خاکوںاور ٹیبلو سمیت دیگر تخلیقی پرفارمنسز نے تقریب کویادگاربنادیا-
- Advertisement -