گوادر ڈرینج سسٹم یا موت کا کنواں۔
گوادر(گوادر سٹی نیوز ڈیسک) جی ڈی اے کی جانب سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک ائیر پورٹ روڈ نزد دشتی مارکیٹ کے سامنے جی ڈی اے کی مین ڈرینج کے کھلے مینول میں موٹر سائیکل سوار اپنے موٹر سائیکل کے ساتھ ڈرینج مینول میں گر گیا خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار کو چوٹیں نہیں آئیں لیکن موٹر سائیکل کا ستیا ناس ہوگیا ۔ جی ڈی اے کی جانب سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک میں لگائی جانے والی ڈرینج سسٹم شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا ہے جہاں حالیہ طوفانی بارشوں سے ان ڈرینج کے کھلے مینول میں بارشوں کے پانی اور کیچڑ میں دھنس گئے ہیں دوسری طرف ان ڈرینج کے مینول کی وجہ سے ملا فاضل چوک سمیت مکی مسجد اور دشتی مارکیٹ کے علاقے تالاب اور جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جن کی غلاظت اور تعفن سے شہریوں کا برا حال ہے مکیوں اور مچھروں کی بہتات الگ بات ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے جی ڈی اے کی طرف سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کا مزکورہ ڈرینج سسٹم تکمیل سے قبل ناکامی کا شکار ہے ۔ جس سے صرف کروڑوں روپے کی عوامی خزانے کی ضیاع کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں۔