- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بلوچستان کی معدنیات سے فائدہ اٹھا کر آمدنی و روزگار کے ذرائع کو بڑھایا جاسکتا ہے،، نگراں وزیراعظم

- Advertisement -

23

کوئٹہ( این این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں آمدنی و روزگار کے ذرائع بڑھانے کیلئے مو¿ثر حکمت عملی کے نفاذ اوروسائل کے مو¿ثر ترین استعمال اور کم سے کم ضیاع پر زور دیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کے لئے بجٹ اور اخراجات میں بہتر توازن قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں معدنیات کی کان کنی کی وسیع استعداد ہے جس کو ملکی معیشت کی ترقی کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، بلوچستان کی معدنیات سے اسی وقت بہتر طریقے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب ان علاقوں میں بہترین مواصلاتی انفراسٹرکچر موجود ہو۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگران وزیراعظم کو مجوزہ و جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ، نگران وزیر داخلہ، وزیر مواصلات، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ...