گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک ) ونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی ممبر نادل بلوچ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
تربت، یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے لیکچرر نادل بلوچ نے جامعہ کراچی سے اپنی پی ایچ ڈی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ زبانی امتحان کے دوران اپنی تحقیقی مقالہ بعنوان ( مکران ڈویژن میں زچہ و بچہ کی اموات کی وجوہات: ایک سماجیاتی تجزیہ) کا کامیابی سے دفاع کیاہے۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اورانتظامی افسران نے نادل بلوچ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر نے اس امید کا اظہار کیا کہ قابل اور لائق پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی تعداد میں اضافے سے یونیورسٹی میں درس و تدریس اور تحقیق کے معیار کومزید بہتر بنانے میں مددملے گی۔