اقامہ ہولڈر ہوتے ہوئے بھی نواز شریف اور جام کمال کے کاغذات منظور کیے گئے، اختر مینگل
کوئٹہ (گوادر سٹی نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اقامہ ہولڈر ہوتے ہوئے بھی نواز شریف کے کاغذات منظور کرلیے گئے، جام کمال پر بھی اقامہ ہولڈر ہونے کی بنیاد پر اعتراضات جمع تھے، جام کمال اور دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے گئے۔ سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ جس حلقے میں ہماری پوزیشن مضبوط تھی وہاں کاغذات مسترد کیے گئے۔ لگتا ہے کہ ہماری باتیں اور پارٹی کا موقف حکمرانوں کو پسند نہیں آیا۔