چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے سید ظہور ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری گوادر کے لیے پچاس لاکھ روپے کا چیک ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کے حوالے کر دیا۔

چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے سید ظہور ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری گوادر کے لیے پچاس لاکھ روپے کا چیک ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی کا کہنا تھا کہ خطیر رقم گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے سی ایس آر کے مد میں دیا گیا ہے ، اس رقم سے سید ظہور ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ لائبریری میں دورِ جدید کے تمام تر سہولیات کو پورا کیا جائے گا ، چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کا کہنا تھا کہ لائبریری کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹائز کرانا ہے جس میں طالب علم دنیا کے کسی بھی کونے کی کتاب کا مطالعہ بھی کر سکیں گے ، طالب علم اپنے مضامین کے بارے میں ریسرچ بھی کر سکیں گے ، چیرمین گوادر پورٹ کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ گوادر میں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی گوادر میں سی ایس آر کے مد میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے

Comments (0)
Add Comment