مانجھی پور اور گردونواح میں شدید گرمی، بجلی کی طویل بندش سے لوگ بلبلا اٹھے

مانجھی پور (آن لائن) مانجھی پور اور گردونواح میں گرمی کی لہر جاری،بجلی کی بندش نے عوام کا جینا محال کر دیا ہزاروں روپے کے بل جمع کرانے کے باوجود 24 گھنٹوں میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی جس میں ٹرپنگ اور کم وولٹیج نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہورے دن میں 3گھنٹے فراہمی کی وجہ سے شعبہ الیکٹرانکس سے وابستہ افراد فاقہ کشی پر مجبور, واپڈا آفیسر ان نے چھوٹے ملازمین کو ضلع بھر میں بجلی ٹھیکے پر دینے کا انکشاف, رپورٹ کے مطابق ضلع صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور شاہی واہ فیڈر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا 24 گھنٹوں میں 8گھنٹے بجلی کی فراہمی گرم علاقوں کے لوگوں کے ساتھ یہاں کے عملے کی وجہ سے ظلم ہے گرمی اور مچھروں کی وجہ سے لوگ بیمار پڑنے لگے کوئی نوٹس لینے والا نہیں ذرائع کے مطابق یہاں کے عملے نے آفیسروں سے مبینہ طور پر پورا علاقہ ٹھیکے میں لے رکھا جس کی وجہ سے لائن مین بے تاج بادشاہ بن گئے ہیں کیونکہ بالا حکام ان کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کرتے. دوسری جانب مہنگائی کے مارے لوگوں کو حکومت نے بجلی مہنگی کر کے بھاری بھرکم بل بھیج دیئے ہیں جس کو غریب صارفین جمع کروا رہے اس کے باوجود بھی بجلی پوری نہیں مل رہی رات 5 اور دن کو 3 گھنٹے فراہمی ناکافی ہے, درزی الیکٹرانکس شاپ کیپر ہسپتالوں میں مریض سب پریشان ہیں یہاں کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں چیف کیسکو بلوچستان .اسپیشل مجسٹریٹ ریجنل محتسب اعلی ایکسیئن نصیر آباد کیسکو و دیگر حکام بالا کیسکو سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔

ary newsbalochistangeo newsgnn newsgwadar balochistangwadar city newsgwadar city news tvgwadar port news
Comments (0)
Add Comment