لاہور (انتخاب نیوز) ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماو¿ں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں جب کہ سابق پی ٹی آئی رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چوہدری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔