بلوچستان میں جان بوجھ کر تعلیمی اداروں کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، طلباءرہنما

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان یونیورسٹی کے طلباءنے جمعہ کو یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے طلباءکے رہنماﺅ ںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جان بوجھ کر تعلیمی اداروں کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے گزشتہ روزایک قوم پرست جماعت کی جانب سے یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیایونیورسٹی میں تعلیم کی بجائے سیاست کو پروان چھڑایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اگر اس طرح بڑے بڑے جلسے اور جلوس جاری رہے تو تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوجائے گایونیورسٹی چانسلر تعلیمی اداروں کو سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں ہے انہوں نے کس بنیاد پر اپنی پارٹی کو یونیورسٹی میں جلسہ عام کرنے کی اجازت دی اگر آج یہ اپنی پارٹی کو اس طرح جلسے کرنے کی اجازت دے رہے ہیں تو کل کوئی اور بھی اٹھ کر یہاں جلسے کریگا ہمیں سیاست نہیں تعلیم اور روزگار چاہئے تاکہ طلباءمزید اپنی قوم کی خدمت کر سکے،۔انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح تعلیمی اداروں میں جلسے اور جلوس کا انعقاد کرائے گئے تو طلباءوطالبات کے تعلیم میں رکاوٹ بنے گابلوچستان کے تعلیمی اداروں کو سیاست سے دور رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں دور دراز علاقوں سے طلباءوطالبات پڑھنے کے لئے آتے ہیں مگر یہاں صورتحال ان کے برعکس ہے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ تعلیمی اداروں میں جلسے اور جلوس پر پابندیاں لگائی جائے اگر ائندہ یونیورسٹی میں اس طرح کے جلسے اور جلوس کا انعقاد کرایا گیا توہم مجبوراً سریاب روڈ کو احتجاجاً بند کردیں گے

Comments (0)
Add Comment