- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بلوچستان میں جان بوجھ کر تعلیمی اداروں کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، طلباءرہنما

21

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان یونیورسٹی کے طلباءنے جمعہ کو یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے طلباءکے رہنماﺅ ںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جان بوجھ کر تعلیمی اداروں کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے گزشتہ روزایک قوم پرست جماعت کی جانب سے یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیایونیورسٹی میں تعلیم کی بجائے سیاست کو پروان چھڑایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اگر اس طرح بڑے بڑے جلسے اور جلوس جاری رہے تو تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوجائے گایونیورسٹی چانسلر تعلیمی اداروں کو سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں ہے انہوں نے کس بنیاد پر اپنی پارٹی کو یونیورسٹی میں جلسہ عام کرنے کی اجازت دی اگر آج یہ اپنی پارٹی کو اس طرح جلسے کرنے کی اجازت دے رہے ہیں تو کل کوئی اور بھی اٹھ کر یہاں جلسے کریگا ہمیں سیاست نہیں تعلیم اور روزگار چاہئے تاکہ طلباءمزید اپنی قوم کی خدمت کر سکے،۔انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح تعلیمی اداروں میں جلسے اور جلوس کا انعقاد کرائے گئے تو طلباءوطالبات کے تعلیم میں رکاوٹ بنے گابلوچستان کے تعلیمی اداروں کو سیاست سے دور رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہاں دور دراز علاقوں سے طلباءوطالبات پڑھنے کے لئے آتے ہیں مگر یہاں صورتحال ان کے برعکس ہے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ تعلیمی اداروں میں جلسے اور جلوس پر پابندیاں لگائی جائے اگر ائندہ یونیورسٹی میں اس طرح کے جلسے اور جلوس کا انعقاد کرایا گیا توہم مجبوراً سریاب روڈ کو احتجاجاً بند کردیں گے

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ایم پی اے گوادر، عبدالقیوم حیدر کی انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے