کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

گوادر (یو این اے) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کی رات 7 بجکر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز کوئٹہ سے تقریبا 79 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی شدت 3 اعشاریہ ایک ریکاڈ کی گئی زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments (0)
Add Comment