کلمت میں نئے کھمبے نصب کرکے بجلی جلد بحال کی جائے گی،ایس ڈی او کیسکو کا وائس چئیرمین کلمت بودل تہمیز کو یقین دہانی

گوادر( سٹی نیوز)کلمت میں نئے کھمبے نصب کرکے بجلی جلد بحال کی جائے گی،ایس ڈی او کیسکو کا وائس چئیرمین کلمت بودل تہمیز کو یقین دہانی
کلمت میں بجلی کے کھمبے گرنے اور بجلی بحران کے حوالے سے کلمت کے وائس چئیرمین بودل تہمیز نے آج ایس ڈی او کیسکو پسنی سلمان علی اور ایل ایس عابد حسین سے ملاقات کی اور کلمت میں بجلی مسائل سے اُنھیں آگاہ کیا۔

ایس ڈی او کیسکو نے کہا کہ کلمت کے خستہ حال کھمبوں کو بہت جلد تبدیل کرکے وہاں کی بجلی کو بحال کیا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چئیرمین بودل تہمیز نے کیسکو حکام کو کلمت کے لوگوں کے جمع شدہ بل بھی دیکھائے اور کہا کہ کلمت کے لوگ اپنے بجلی بل جمع کررہے ہیں لیکن اسکے باوجود کلمت اندھیرے میں ہے لہذا کلمت کی بجلی کو فوری بحال کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment