گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ

گوادر ( رپورٹ جاوید احمد) گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول نیوٹاون نے پہلی ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول زیارت مچھی نے دوسری اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کلانچی پاڈہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پوزیشن لینے والوں میں نقد انعامات کی بارش ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل ھال گوادر میں پہلی بار پہلا تحصیل پرائمری کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس پروگرام میں تحصیل گوادر کے تیراں اسکولوں گورنمنٹ پرائمری اسکول وشدل محلہ ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول سلور ۔گورنمنٹ پرائمری اسکول نیو ملابند ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول عمر بن خطاب ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول طوبی ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول نیا آباد ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول مدنی کلانچی پاڈہ ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول جعلی ڈور ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول زیارت مچھی ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول ایریگیشن ۔

گورنمنٹ پرائمری اسکول فقیر کالونی اور گورنمنٹ پرائمری اسکول نیوٹاؤن کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ کوئز مقابلے کا پہلا راونڈ انتہائی سخت رہا جس میں تمام اسکولوں کے طالب علموں نے تینوں سوالوں کے صحیح جوابات دیۓ جبکہ دوسرے راؤنڈ میں سوالوں کے صحیح جواب نہ دینے پر گورنمنٹ پرائمری اسکول اقرا کے طالب علم صغیر اور گورنمنٹ پرائمری اسکول وشدل محلہ کے طالب علم ابراھیم نعیم کو فارغ کردیا گیا ۔

تیسرے راونڈ میں سوالوں کے صحیح جواب نہ دینے پر پانچ اسکولوں کے طلبا و طالبات گورنمنٹ پرائمری اسکول سلور کے طالبہ زونیبا شاھد ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول طوبی کے طالب علم شاکر ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول نیوملابند کی طالبہ جویریہ ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول نیاآباد کی طالبہ بیگم عبدی اور گورنمنٹ پرائمری اسکول جعلی ڈور کے طالب علم زاھد مقابلے سے باھر ھوۓ ۔ تیسرے راؤنڈ میں دونوں سوالوں کے صحیح جوابات دینے پر گورنمنٹ پرائمری اسکول زیارت مچھی کی طالبہ زویا نورمحمد فائنل کے لیۓ کوالیفائی کرگئی ۔

راؤنڈ چار میں پانچ اسکولوں کے طالب علموں کے درمیان مقابلہ ھوا جسمیں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نیوٹاؤن کیے طالب علم طیب سوال کے صحیح جواب دینے پر فائنل کے لیۓ کوالیفائی کرگیا ۔ جبکہ تیسرے پوزیشن کے لیۓ گورنمنٹ پرائمری اسکول عمر بن خطاب کی طالبہ زہرہ ملک ادریس ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول ایریگیشن کے طالب علم ارشاد ۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول مدنی کلانچی پاڈہ کے طالب علم احسان اور گورنمنٹ پرائمری اسکول فقیر کالونی کی طالبہ سہیلہ نور کے درمیان مقابلہ ھوا جو گورنمنٹ پرائمری اسکول مدنی کلانچی پاڈہ کے طالب علم احسان مدیان نے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ کوئز مقابلے کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ پرائمری اسکول زیارت مچھی کی طالبہ زویا محمدانور اور گورنمنٹ پرائمری اسکول نیوٹاؤن کے طالب علم طیب کے درمیان رہا جو گورنمنٹ پرائمری اسکول نیوٹاؤن کے طالب علم طیب نے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول زیارت مچھی کی طالبہ زویا محمدانور دوسرے نمبر پر رہے ۔

کوئز مقابلے کے مہمان خاص گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول جدید کے ھیڈ ماسٹر دلمراد ساجد تھے ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ھوۓ مہمان خاص گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول جدید کے ھیڈ ماسٹر دلمراد ساجد ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل میڈم بلقیس سلیمان ۔ تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ اور ای ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر عادل نودزی نے خطاب کرتے ھوۓ کہاکہ گوادر میں پہلی بار پرائمری لیول کے طالب علموں کے لیۓ کوئزمقابلے کا پروگرام کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے جسکا سہرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حسن کے سر جاتا ہے اور اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاھد حسین اور ای سی پی کے منیجر عادل نودزی کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس کوئز مقابلے میں تحصیل گوادر کے تیراں اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بھت محنت کی ہے اور انھوں نے پروگرام کے لیۓ بھرپور تیاری کی ہے جس کے لیۓ انکے اساتذہ کرام بھی تعریف کے قابل ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگرامات بار بار ھونی چاھیۓ تاکہ پرائمری کے بھی طالب علم آگے آکر اپنا لوہا منواسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگرامات کے دائرہ کار کو بڑانا ھوگا اور مڈل اور ھائی اسکول کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کرنا ھوگا ۔

اور اس کے لیۓ اساتذہ ھر طرح کے تعاون کے لیۓ تیار ھیں ۔ انھوں نے کہاکہ آج کا دور جدید ۔ ڈیجیٹل اور ایڈوانس دور ہے اور یہ دور صرف تعلیم کا ہے اور مستقبل طالب علموں کا ہے ۔ اس ڈیجیٹل دور میں خود کو شامل کرانے کے لیۓ ضروری ہے کہ بچے اور بچیاں اپنا ذور صرف اور صرف تعلیم پر مرکوز کریں تعلیم ہی سب کچھ ہے تعلم نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے ۔

پروگرام کے آخر میں پہلی ۔ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات کے ساتھ نقد رقم بھی تقسیم کیۓ گۓ جبکہ پروگرام میں حصہ لینے والے دیگر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیۓ گۓ ۔ اس پروگرام میں نظامت کے فرائض نامور فنکار و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کےملازم نعیم حکیم نے سرانجام دیۓ ۔

Comments (0)
Add Comment