تربت، گھر پر چھاپہ کی دوران پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

تربت (ویب ڈیسک ) تربت کے علاقے صلالہ بازار میں گھر پر چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔روزنامہ جنگ کے ایک خبرکے مطابق پولیس نے اپنا روایتی موقف دیا اور کہا کہ چھاپے کےدوران ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ سے ملزم کی اہلیہ جاں بحق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم عبید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment