گوادر ( گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک )دو دن پہلے پک اپ یونین کے صدر کہدہ سعید بلوچ و ذمہ داران کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات.ملاقات میں ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے کنٹانی سے گوادر پک اپ کی رجسٹریشن کے بارے میں گفت و شنید.
ڈی سی گوادر کی جانب سے پک اپ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر زور ،ہم پک اپ یونین کے ذمہ داران و مالکان سے صلح و مشورہ کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم کسی بارڈر کو کراس نہیں کررہے ہیں کہ اپنی گاڑیوں کو رجسٹر کروائیں.
غیر مقامی گاڑیوں کی روک تھام کے سلسلے میں ہماری تجویز یہ کہ چیک پوسٹوں پر شناختی کارڈ کے چیک کئے جائیں تاکہ مقامی لوگوں کی حق تلفی نہ ہو،ہم نے پک اپ یونین کے ذمہ داران کے صلح و مشورے کے بعد اس نتیجے ر پہنچے ہیں کہ ہم سرکاری رجسٹریشن کو مسترد کرتے ہیں.سرکار نے جہاں کہیں رجسٹریشن کی لولی پاپ چلائی ہے وہاں کاروباری لوگوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،
حالیہ کنٹانی بوٹ رجسٹریشن کے نام پر انتظامیہ نے ٹوکن سسٹم کو رواج دیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید نقصان ہورہا ہے. اسی لئے "پک اپ یونین” اس رجسٹریشن کے عمل کو یکسر مسترد کرتا ہے،