گوادر سول سوسائٹی اور جی ایس اے منیجمنٹ کی جانب سے بچوں کی اچھی دماغی صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں آگائی سیشن کا اھتمام کیا گیا

گوادر (اسٹاف رپورٹر.جاوید احمد ) گوادر سول سوسائٹی اور جی ایس اے منیجمنٹ کی جانب سے بچوں کی اچھی دماغی صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں آگائی سیشن کا اھتمام کیا گیا ۔ آگائی سیشن میں بچوں کی دماغی صحت کے حوالے سے شرکاء کو ڈاکومنٹری فلمیں بھی دکھائی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھوۓ ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی ۔ سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالواحد ۔ ڈاکٹر نوراللہ خان ۔ گوادر سول سوسائٹی کے صدر محمد جان بلوچ ۔ جی ایس اے منیجمنٹ کے سربراہ گل صباء آدم نے کہاکہ بچے ھمارے اثاثہ ہیں ۔ بچے کی روحانی ۔ جسمانی طورپر خیال رکھنا والدین پر فرض ھوتا ہے ۔

بچوں کی نشونما میں سب سے بڈا کردار انکے والدین خاصکر ماں کا ھوتا ہے اسکے بعد بچے کی ٹیچر اور پھر اسکی ڈاکٹر کی ذمہ داری ھوتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ماں جب حاملہ ھوتا ہے تو اسکو پہلے اپنے صحت کا خیال رکھنا ھوگا ۔ حاملہ عورت کو ڈاکٹر سے ڈسکس کرنا چاھیۓ ۔ اچھی خوراکیں کھائیں تاکہ اسکا بچہ بھی پیدا ھو تو وہ صحت مند ھوجاۓ ۔ ماں اگر بیمار ھوا تو بچہ صحت مند نہیں ھوگا ۔ بچے کے لیۓ ماں کا دودھ انتہائی ضروری ھوتا ہے ۔ ماں اپنے بچے کو اپنی دودھ زیادہ سے زیادہ پلائیں تاکہ وہ صحت مند ھوں ۔ بازار سے خرید کر بچے کو پلانے والی دودھ نقصان دہ ہے ۔

انھوں نے کہاکہ بچوں میں 11 مرض کامن ھوتے ہیں یہ مرض ویکسین سے ختم ھوجاتے ہیں ۔ انجکشن بچوں کے لیۓ بھت ضروری ھوتی ہے جو بچوں میں مدافعت پیدا کرتا ہے ۔ انھوں نے کا عورت کے حاملہ کے وقت اگر ماں کو متوازن غذا نہیں ملتا اور بیمار ھوجاۓ تو پیدا ھونے والا بچہ تندرست نہیں ھوگا ۔ انھوں نے کہاکہ بچے کی نشونما کے لیۓ ضروری ہے کہ اسکی نگرانی کی جاۓ ۔ گھر میں ایسا ماحول پیدا کیا جاۓ جس سے بچے کی صحت پر مثبت اثر ھو اور وہ احساس کمتری کا شکار نہ ھو ۔ انھوں نے کہاکہ بچوں کو اسکول کے سرگرمیوں اسپورٹس ۔ بزم ادب ۔

تقریری مقابلہ میں شامل کرانا بھی بچے کے لیۓ مفید ہے ۔ اسکے علاوہ بچوں کو پارکوں ۔ گراؤنڈز میں سیروتفریح کے لیۓ لے جایا جاۓ اس طرح کے ماحول میں بچے کے اندر خود بخود خوشی آجاتی ہے اور وہ صحت مند رہتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جیسے جیسے بچے کا عمر بڑھ جاتاہے تو اسکے جزبات و خیالات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ والدین کو بچوں کی ھر حرکات انکی نظر سے دیکھنی اور سوچنی ھوگی ۔ بچہ اگر غلطی کرے تو اس پر غصہ ۔ ڈانٹ اور مارپیٹ کے بجاۓ اسے بٹھا کر پیار سے سمجھانا چاہیۓ اور اگر بچے کی اچھی کام کرنے پر اسکی تعریف کرنا چاہیۓ ھوسکے تو اسے انعام بھی دینا چاہیۓ ۔

انھوں نے کہاکہ بچے کی صحت ماں کے صحت سے شروع ھوتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ھمیں بچے کے اندر آگائی پیدا کرنا چاہیۓ تاکہ وہ خوش و خرم آگے کی جانب بڑھ سکے ۔ آگائی پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( فیمیل ) بلقیس سلیمان ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آبپاشی پزیر احمد ۔ سوشل ویلفیئر آفیسر عبیداللہ ۔ بی این پی کے ضلعی صدر ماجد سہرابی ۔ بینکر عبدالغفور ۔ گوادر سول سوسائٹی کے جنرل سکریٹری محمد عارف ۔ سماجی کارکن زیتون عبداللہ سمیت اساتذہ ۔ ڈاکٹر ۔ سماجی کارکنان اور اسکول کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Comments (0)
Add Comment