20 دن کے دورانیہ میں ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 افراد جان بحق

پسنی (گوادر سٹی نیوز) 20 دن کے دورانیہ میں ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 افراد جان بحق ہوگئے،جان بحق افراد میں 4خواتین اور5 مرد شامل ہیں

پسنی میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران ہیٹ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کم از کم 10 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں اسپتال اور دوسرے زرائع سے ملنے والی اعدادوشمار کے مطابق زیادہ تر افراد بلڈ پریشر کی کمی کے باعث لقمہ اجل بنے ہیں۔
تین کے قریب مریض پسنی میں بہتر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے تربت منتقل کراتے وقت جان بحق ہوئے ہیں۔

شدید گرمی اور شہر میں بجلی کا نہ ہونا بھی اموات کا سبب بن رہا ہے

Comments (0)
Add Comment