میٹرک کے امتحان میں لڑکیاں بازی لے گئیں.مزید جانئیے

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرک کے امتحان میں لڑکیاں بازی لے گئیں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ببرشور کی طالبات ضلع بھر کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئیں۔ بلوچستان بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈسٹرکٹ ٹاپر لسٹ کے مطابق ضلع بھر کے چار ٹاپ اسٹوڈنٹس کا تعلق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ببرشور سے جبکہ پانچواں طالب علم گورنمنٹ ہائی سکول مستانی ریک بازار سے ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ببرشور کی طالبہ مہروز اکبر نے 941 نمبر لیکر ضلع بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جبکہ سیدہ شدرین بنت سید بھائیاں 919، ماہل امام بخش 916 اور جنت عمری نے 910 نمبر حاصل کرکے بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول مستانی ریک بازار کے شیراز شریف نے 899 نمبر لیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
یہ چار طالب علم شہید بے نظیر بھٹو اسکالر شپ کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment