پسنی کے ساحل پر ایک سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا۔

گوادر (سٹی نیوز ڈیسک ) پسنی کے ساحل پر ایک سبز کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا، سبز کچھوے پسنی کے ساحل پر انڈہ دینے آتی ہیں اور یہ کچھوؤں کی نایاب قسم ہے جو کہ پلاسٹک کے جالوں ، اوورفشنگ اور انسانی مداخلت کی وجہ سے معدوم ہوتے جارہے ہیں۔ سبز کچھوے اورماڑہ کے ساحلی علاقے تاک، دران بیچ جیوانی اور اسٹوپہ جزیرہ میں انڈہ دیتی ہیں۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں نایاب نسل کے سبز کچھوؤں کی موت ایک المیہ سے کم نہیں۔ ماحولیاتی پر کام کرنے والے ادارے چونکہ اس وقت گوادر میں کام نہیں کررہے ہیں۔ اس لئے سبز کچھوؤں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

Comments (0)
Add Comment