اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کا دورہ کیا

گوادر( گوادر سٹی نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اسکول کے تدریسی عمل کاجائزہ لیا اسکول کے ہیڈماسٹر دلمراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو اسکول میں تعینات ٹیچرز اور دیگر اسٹاف اور سیکشن پوسٹوں سے متعلق تفصیلی بریفگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول کے مختلف حصوں سمیت کلاسز کا بھی دورہ کیا اور طلباء کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے تعلیمی قابلیت جانچنے کیلئے طلباء سے مختلف سوالات کیے صیحح جواب دینے پر طلباء کو شاباشی دی
انہوں نے کہا بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے بچوں میں تقریر مقابلے کا انعقاد کیا جائےطلباء کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنائیں

gwadargwadar balochistangwadar citygwadar city newsgwadar city news tvgwadar portreels videosharif ibrahim
Comments (0)
Add Comment