گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور پسنی میں جماعت دہم کے طالب علموں کی سکول ہذا سے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

گوادر(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرشور پسنی میں جماعت دہم کے طالب علموں کی سکول ہذا سے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسکول ہذا کے سابق استاتذہ سخی بخش بشام اور نبی بخش جو کہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہوئے تھے اور جبکہ سکول سے ٹرانسفر ہونے والا معلم عرفان اسلم کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کرکے انکی کارکردگی کو سراہا گیا۔

علاوہ ازیں ہیڈ ماسٹر عارف رشید کیلیے ویلکم پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا، پروگرام میں ہیڈ ماسٹر عارف رشید، سینئیر معلم زبیر مختار ، سخی بخش بشام اور عرفان اسلم نے حاضرینِ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علم ؤ ہنر کے افادیت بیان کیے اور اپنی یاداشتیں بھی شئیر کیے، دہم اور نہم کے طالب علموں نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، طالب علموں نے اشعار بھی پڑھے جبکہ دہم کے شکیل احمد نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیے۔

پروگرام کے آخر میں طالب علموں کی جانب سے ایک پرتکلف ریفریشمنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment