12 ستمبر کو حق دو تحریک کی جانب سے پسنی زیرو پوائنٹ دھرنا موخر

گوادر (اسٹاف رپورٹر) 12 ستمبر کو حق دو تحریک کی جانب سے پسنی زیرو پوائنٹ دھرنا موخر، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حق دو تحریک بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق حق دو تحریک نے 12 ستمبر کو پسنی زیرو پوائنٹ پر ایک روزہ دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ تربت میں 13 ستمبر سے شروع تبلیغی اجتماع کی وجہ سے دھرنا موخر کر دیا گیا ہے ۔ لہذا اجتماع کے بعد تحریکی زمہ داران سے صلاح مشورے کرکے دھرنے کے نئے تاریخ کا اعلان کریں گے ۔

Comments (0)
Add Comment