میونسپل کمیٹی گوادر کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کا عوامی شکایت پر ایئرپورٹ واٹر سپلائی ٹینکی کا دورہ اور جی ڈی اے اور پبلک ہیلتھ حکام سے رابطہ

گوادر (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمیٹی گوادر کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کا عوامی شکایت پر ایئرپورٹ واٹر سپلائی ٹینکی کا دورہ اور جی ڈی اے اور پبلک ہیلتھ حکام سے رابطہ کرکے پانی کی مصنوعی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
نیو ٹاؤن سمیت گوادر میں پانی کے مصنوعی بحران کے شکایات پر وائس چیئرمین بلدیہ ماجد جوہر نے پبلک ہیلتھ حکام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا سوڈ ڈیم سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس پر ماجد جوہر نے جی ڈی اے حکام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا پانی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے جس پر ماجد جوہر نے خود ہی ایئرپورٹ واٹر سپلائی اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں پانی کی سپلائی جاری تھی جس پر ماجد جوہر نے پبلک ہیلتھ والوں کو فوری طور پر پانی کا بحران ختم کرنے کی ہدایت کی۔

Comments (0)
Add Comment