بلیدہ ( گوادر سٹی نیوز) تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، گاڑیاں اور سامان نزر آتش.
بلیدہ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے وہاں موجود گاڑیاں اور مشینری کو نزر آتش کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح نو بجے کے قریب پیش آیا، مسلح افراد نے بلیدہ سوراپی کے مقام پرایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام گاڑیوں اور دیگر سامانوں کو نزر آتش کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بلیدہ سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی سرکاری اور پرائیویٹ تعمیراتی کمپنیوں کے کیمپ پر حملوں اور نقصان پہنچانے کے درجنوں واقعات پیش آئے ہیں۔
بشکریہ.ڈیلی ایگل