گوادر (اسٹاف رپورٹر)حق دو تحریک کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ کا دشت کے سب تحصیل سنٹسر کا تنظیمی دورہ، ورکرز کنونشن کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی اور دعوت دی۔
حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین حق دو تحریک بلوچستان واجہ حسین واڈیلہ نے آج مرکزی جنرل سیکرٹری حفیظ کیازئی، میر دادشاہ کلاچی اور سلمان امان کے ہمراہ دشت سب تحصیل سنٹسر کا تنظیمی دورہ کیا۔
میرجت دشت میں ہونے والے ایک اجلاس میں مرکزی چیئرمین نے ذمہ داران و جہدکاروں کے تحفظات سنے اور ورکر کنونشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی اور شرکت کی تاکید کی۔
اجلاس میں سب تحصیل سنٹسر کے بیشتر زمہ داران و جہد کار موجود تھے