پسنی کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر کے اغوا کے خلاف فیملی نے کل پسنی زیروپوائنٹ کو بندکرکے دھرنا دینے کا اعلان کردیا

پسنی (گوادر سٹی نیوز)پسنی کے رہائشی اور کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر ولد بشیر احمد کی اغوا نما گرفتاری کے خلاف فیملی کل مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر بند کردینے کا اعلان کردیا۔
فیملی کے مطابق بہادر بشیر جو کہ کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی شہر پسنی آیا تھا اور اُسے آج شام تقریبا 6 بجکر 57 منٹ پر پسنی کے مین شاہراہ پر گل کباڑی کے اندر سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر زبردستی اغوا کرلیا فیملی کے مطابق اغواکار مبینہ طور پر سرکاری اہلکار تھے۔فیملی نے بہادر بشیر کی اغوا نما گرفتاری کے خلاف کل صبح پسنی زیرو پوائنٹ کو بند کرکے دھرنا دیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment