الٹی میٹم کا وقت ختم، کل پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ماہ رنگ بلوچ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بلوچ مظاہرین نے کل پریس کانفرنس میں آگے کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن و مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ نے نجی نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن حکومتی کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومتی کمیٹی کے ہاتھ میں کچھ نہیں، انہوں نے خود ہی کہا کہ آپ کو تو پتا ہے ہم نگران حکومت میں ہیں۔ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ساتھیوں کو اب تک رہا نہیں کیا گیا، کچھ ساتھیوں کو رہا کیا گیا ہے لیکن اب تک کچھ ساتھیوں کی رہائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم کل پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ بشکریہ ڈیلی انتخاب

dr Mahrang balochڈاکٹر ماہ رنگ بلوچشریف ابراہیمگوادر سٹی نیوز
Comments (0)
Add Comment