- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

الٹی میٹم کا وقت ختم، کل پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ماہ رنگ بلوچ

- Advertisement -

487

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بلوچ مظاہرین نے کل پریس کانفرنس میں آگے کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن و مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ نے نجی نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن حکومتی کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومتی کمیٹی کے ہاتھ میں کچھ نہیں، انہوں نے خود ہی کہا کہ آپ کو تو پتا ہے ہم نگران حکومت میں ہیں۔ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ساتھیوں کو اب تک رہا نہیں کیا گیا، کچھ ساتھیوں کو رہا کیا گیا ہے لیکن اب تک کچھ ساتھیوں کی رہائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم کل پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ بشکریہ ڈیلی انتخاب

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ... گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ کاگدے پہ اسلم تگرانی ءَ ۔۔۔ چندن ساچ میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش جیونی کے علاقے تلسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ مزید جاننے یونیورسٹی آف تربت میں پانچ روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ" تربیتی ورکشاپ کا آغاز گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری سربندن میں چاقو حملہ، واپڈا کا عارضی ملازم فرار