نواب اکبر بگٹی کے نواسے جیسا شریف النفس انسان نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ملا ہے، انوار الحق کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پشین میرا ایک آنکھ قلات میرا دوسرا آنکھ ہے دل میرا کوئٹہ ہے بلوچستان کی عوام کو نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے نگراںوزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کے شکل میں شریف النفس انسان ملا ہے بلوچستان کے قومی شاہراہوں کی تکمیل کی پہلے ہی ہدایت کرچکا ہوں لورلائی ڈیرہ غازی خان فورٹ منروہ ٹنل کی بھی ہدایت جاری کردی ہے کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں خالق آباد کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی بھی موجود تھے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خالق آباد کے وفد سے براہوی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے زندگی کا بڑا حصہ قلات اور مستونگ میں گزارا اس لئے قلات میں میرا بچپن گزرا ہے میں نسل سے پشتون ہوں میں کسی قسم کی تعصب پر یقین نہیں رکھتا پشتون بلوچ اور یہاں رہنے والے بلوچستانی ہے انہوں نے وفد کو یقین دلا یا ہے کہ میر خالد لانگو میرا دوست ہے ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک شاہرا ہ کو دوروئیہ بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت پہلے ہی کی ہے فورٹ منرو ٹنل کی بھی ہدایت کی ہے کیونکہ بلوچستان کی سبزیاں اور پھل پنجاب کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے اس ٹنل کی تعمیر ضروری ہے اسی طرح کچھی کینا ل منصوبے کو بھی مکمل کریں گے انہوں نے نگراں وزیر اعلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکرادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہمیں نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے شریف النفس نگراں وزیر اعلی دیا ہے جو ہر وقت مکمل تعاون کیلئے تیار رہتا ہے ہمارا جتنا بھی وقت باقی رہے گا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل حل ہو

ary newsbalochistangeo newsgnn newsgwadar balochistangwadar city newsgwadar city news tvgwadar port news
Comments (0)
Add Comment