- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

نواب اکبر بگٹی کے نواسے جیسا شریف النفس انسان نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان ملا ہے، انوار الحق کاکڑ

71

کوئٹہ(یو این اے)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پشین میرا ایک آنکھ قلات میرا دوسرا آنکھ ہے دل میرا کوئٹہ ہے بلوچستان کی عوام کو نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے نگراںوزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کے شکل میں شریف النفس انسان ملا ہے بلوچستان کے قومی شاہراہوں کی تکمیل کی پہلے ہی ہدایت کرچکا ہوں لورلائی ڈیرہ غازی خان فورٹ منروہ ٹنل کی بھی ہدایت جاری کردی ہے کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں خالق آباد کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی بھی موجود تھے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خالق آباد کے وفد سے براہوی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے زندگی کا بڑا حصہ قلات اور مستونگ میں گزارا اس لئے قلات میں میرا بچپن گزرا ہے میں نسل سے پشتون ہوں میں کسی قسم کی تعصب پر یقین نہیں رکھتا پشتون بلوچ اور یہاں رہنے والے بلوچستانی ہے انہوں نے وفد کو یقین دلا یا ہے کہ میر خالد لانگو میرا دوست ہے ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک شاہرا ہ کو دوروئیہ بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت پہلے ہی کی ہے فورٹ منرو ٹنل کی بھی ہدایت کی ہے کیونکہ بلوچستان کی سبزیاں اور پھل پنجاب کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے اس ٹنل کی تعمیر ضروری ہے اسی طرح کچھی کینا ل منصوبے کو بھی مکمل کریں گے انہوں نے نگراں وزیر اعلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکرادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہمیں نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے شریف النفس نگراں وزیر اعلی دیا ہے جو ہر وقت مکمل تعاون کیلئے تیار رہتا ہے ہمارا جتنا بھی وقت باقی رہے گا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل حل ہو

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
چین پاکستان دوستی ہسپتال‘‘ اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ سمیت سی پیک منصوبوں سے گو... جی ڈی اے ہسپتال گوادر کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کا گوادر کے عوام کیلئے ایک اور ... نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پاک چین فرینڈ شپ اسپتال اور ڈی سیلینیشن واٹر پل... بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت میں بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کردیا ... شھید فدا چوک پر ایک اور خاندان انصاف رسائی کے لیے پہنچ گیا۔ شھید بالاچ مولا بخش کا نماز جنازہ ہزاروں افراد کے مجمع میں ادا کردیا گیا۔ شھید فدا چوک پر نماز جنازہ... بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ میں بالاچ مولا بخش کی فیملی کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کا... مرکزی انجمن تاجران مکران کے کال پر کل بروز منگل 28 نومبر کو گوادر اور پسنی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑ... شھید بالاچ مولا بخش کی میت کے ساتھ احتجاجی کیمپ کو پانچ دن مکمل ہوگئے کل تربت سمیت مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ڈپٹی کمشنر گوادر اور پی ڈی ایم اے کے ڈی جی جہانزیب خان کا پسنی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ پاک آرمی کی جانب سے گوادر کے طلباء کے کو مطالعے اور امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم پانچ دہائیوں بعد بھی گوادر کے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں. ظریف بلوچ بی این پی عوامی کی لیگل ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن جمع کردی ... دباؤ قبول نہیں، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین اپنے جائز مطالبات کے لیے متحد ہیں کوئی، مارکیٹ...