ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا رمضان المبارک تک موخر

گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک ) گوادر میں جاری دھرنے میں ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے ، جس کے بعد آل پارٹیز اتحاد دھرنے کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کو مسائل کے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی، جبکہ مذاکرات کے نتیجے میں 7 نکاتی معاہدے پر دونوں فریقین نے دستخط کیے۔ آل پارٹیز اتحاد نے رمضان المبارک تک احتجاج موخر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
مذکرات میں ڈپٹی کمشنر گوادر کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد احمد زہری اور آل پارٹیز کی جانب سے دھرنے میں
میں شریک اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے دھرنے کے
مذاکرات کے لیے شرکت کیا، گوادر کے معتبرین کے علاوہ ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، ایس ڈی او کیسکو شگر اللہ بلوچ، ایس ڈی او کیسکو نوید مینگل ،جی ڈی اے کے انجینئرز عبدالرزاق اور نادر بلوچ بھی موجود تھے۔ مذکرات میں ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر
7 نکاتوں پر عمل درامد کرنے کا اعلان کیا جو کہ مندرجہ ذیل اہم نکات ہیں ۔
غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔
ضلع گوادر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے روزانہ 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مقامی ماہی گیروں کے لیے فشرمین کالونی کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GDA) شہر میں جاری سست رفتار ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرے گی۔
شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مذاکرات میں نیشنل پارٹی کیچ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، فشریز سیکریٹری آدم قادر بخش، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن محسن بھٹو سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
آل پارٹیز اتحاد کے کنوینئر نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج کو رمضان المبارک تک موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

Comments (0)
Add Comment