گوادر (گوادر سٹی نیوز ) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی کی ہدایت پر، گوادر میں متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جی ڈی اے کے تمام شعبوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کریں۔
جی ڈی اے کے تمام دستیاب وسائل، مشینری، اور افرادی قوت کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ شعبہ انوائرمنٹ اور انجینئرنگ نے شہر کے مختلف حصوں میں ڈرینیج لائنز اور قدرتی آبی گزرگاہوں کو صاف اور فعال رکھنے کا عمل شروع کردی ہے۔تاکہ بارش کے پانی کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ مسائل سے بچا جا سکے