اورماڑہ کے مائیگیر 30 اگست تک گہرے سمندر شکار کرنے نہ جائیں . محکمہ فشریز نے الرٹ جاری کردیا ہے.

گوادر( گوادر سٹی نیوز )اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ جوائنٹ میری ٹائم انفار میشن کوآرڈ نیشن سینٹر کی جانب سے اطلاع ہے کہ بلوچستان کے ساحلی حدود میں 29 اگست 2024 اور 30 اگست 2024 تیز ہوائیں چلنے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 1 ستمبر 2024 بروز اتوار تک ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اسنٰی کے زیر اثر تیز بارشوں کا امکان ہے۔
اس دوران سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے لہذا تمام ماہیگیر مندرجہ بالا ایام میں گہرے سمندر جانے سے گریز کریں اپنی کشتیاں اور ماہیگیری آلات محفوظ مقامات پر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں۔

Comments (0)
Add Comment