گوادر( گوادر سٹی نیوز ) ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے گوادر میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کل یکم ستمبر کو پدی زر شیڈ میں ہوپ فاؤنڈیشن تھیلسیمیا کئیر سینٹر اینڈ بلڈ بینک گوادر کی جانب سے تھیلسیمیا کے شکار بچوں کے لئے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوگا، جس میں لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر خون عطیہ کیا جائے۔