- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف گوادر میں میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا

204

گوادر (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف گوادر میں میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (PCT&VI) میں میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، گوادر پورٹ کے چیئرمین پسند خان بلیدی، یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر منظور احمد موجود تھے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے گوادر یونیورسٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے انسٹیٹیوٹ کو فعال کرنے میں تعاون کرنے کی کوششوں کی تعریف کی، جو پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے گوادر اور اس سے متصل اضلاع کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی سہولیات کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ سی پیک کے اقدامات کے لیے ترقیاتی وژن سے ہم آہنگ ہے۔

پا ک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں واقع میراحمد بخش لہڑی آڈیٹوریم جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اسے تعلیمی کانفرنسوں، سیمینارز اور دیگر تکنیکی تربیتی پروگراموں کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے یہ PCT&VI کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم اضافہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، رجسٹرار دولت خان کے علاوہ ڈین فیکلٹی ،شعبہ جات کے سربراہان ،معززین، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ، اور مقامی اخباری نمائندوں نے شرکت کی، جنہوں نے علم کے اشتراک اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے میں نئے قائم شدہ آڈیٹوریم کی اہمیت اجاگر کیا۔

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ فنی تعلیم کو آگے بڑھانے اور اس خطے بطور خاص گوادر کے نوجوانوں کو تیزی سے ترقی کرتی عالمی معیشت میں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے اور انہیں اپنے عملی زندگی میں اپنے اہداف کے حصول کے لیے تیار کرنا شامل ہے

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو... آرٹسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جیوز گوادر نے جیوز آرٹ گیلری کو بلوچ بزرگ آرٹسٹ شگراللہ بلوچ کے نام ...