گوادر ( سٹی نیوز)یونیسیف کی تعاون سے محکمہ تعلیم گوادر اور تعلیم سپورٹ پروگرام گوادر کے زیر نگرانی عبدالصمد بازار نیا آباد گوادر میں ایک نیا اے ایل پی سینٹر (درس گاہ) کا ابتداء کیا گیا. اس درسگاہ میں علاقے کے 29 آؤٹ آف اسکول بچے اور بچیوں کو داخلہ دیا گیا. سینٹر میں داخلہ لینے والے بچوں اور بچیوں کو یونیسف کی جانب سے تمام لرننگ مٹیریل جس میں ٹیکسٹ بُک، نوٹ بُک، پنسل، ریزر، شاپنر، وائٹ بورڈ، مارکر، چٹائی، واٹر کولر کے ساتھ ساتھ اسپورٹ کے سامان بھی شامل ہیں ان کے والدین کے حوالے کئے گئے. واضع رہے کہ یہ وہ بچے ہیں جو غربت یا کسی اور وجوہات کی وجہ سے سرکاری یا پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ نہیں لے سکے تھے اور ان کی ابتدائی تعلیم کا عمر گزر چکا تھا.
اسی موقعے پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل گوادر بلقیس سلیمان، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ای ایس پی گوادر عادل نودیزی اور ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر سی پی ڈی گوادر صقر ناصر بھی موجود تھے. علاقے کے لوگوں نے یونیسف کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا.
یاد رہے کہ یونیسیف کی تعاون سے تعلیم بالغان کے نام سے ڈسٹرکٹ گوادر کے شہری اور دیہی علاقوں میں اس طرح کے متعدد تعلیمی سینٹرز کھل چکی ہیں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں وہ بچے اور بچیاں تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں جو اس سے پہلے کسی بھی اسکول میں داخلے نہیں لے سکے تھے.