مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم
گوادر (گوادر سٹی نیوز ) مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی پی ایچ آئی ریسکیو 1122 کی رسملان اور لیاری اسٹیشنز کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔