چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے مسائل پر تبادلہ خیال

چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے مسائل پر تبادلہ خیال

گوادر: چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے فش پروسیسنگ پلانٹ اور فش فیکٹری مالکان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں معروف صنعتکار ناگمان عبدل، حاجی غلام محمد اور نعیم رشید شامل تھے۔

ملاقات میں گوادر کی فش پروسیسنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل، فش فیکٹریوں سے گوادر پورٹ کے ذریعے براہِ راست برآمدات کی سہولیات اور بندرگاہ سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے چیئرمین گوادر بندرگاہ کو مقامی فش فیکٹریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین نورالحق بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ گوادر کی فش انڈسٹری کو فروغ دینا جی پی اے کی ترجیحات میں شامل ہے اور مقامی صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی معاشی ترقی میں فش پروسیسنگ سیکٹر کا اہم کردار ہے، اور جی پی اے اس شعبے کی بہتری کے لیے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment