گوادر، پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 3 جاں بحق

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،افسران سمیت عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق گوادر میں پاکستان بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکاریو گیا، حادثے کے نتیجے میں پاکستان بحریہ کے دو افسران سمیت عملے کے 3 ارکان جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد، معاون پائیلٹ لفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شامل ہیں۔پاکستان بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Balochistan’s Gwadarduring a trainingflight in Gwadargwadargwadar balochistangwadar citygwadar city newsgwadar city news tvgwadar porthelicopter crash inhelicopter crashedofficers and onereels videosharif ibrahimsoldier were martyredtechnical faultTwo Pakistan Navy
Comments (0)
Add Comment